طلبہ کے لیے کالج میں داخلہ آسان بنایا جائے، حمیداللہ خان

207

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق ایم پی اے وصدر پبلک ایڈ ضلع کیماڑی حمید اللہ خان نے انٹر میڈیٹ میں داخلے کے لیے پیچیدہ اور مشکل شرائط پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ داخلے کے لیے ڈومیسائل ، پی آرسی اور کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ وغیرہ کی شرائط غیر ضروری اور طلبہ کے لیے پریشانی کا باعث ہیں۔انہوں نے کہا کہ داخلے کے لیے ڈومیسائل کی انوکھی شرط نے جہاںوالدین کوایک نئے عذاب میں مبتلا کردیا ہے، وہیں غربت کے مارے پریشان والدین کے مالی بوجھ میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔والدین ڈومیسائل اور پی آر سی کے حصول کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں۔