ملک میں کورونا سے مزید 10 جاں بحق، 475 نئے کیسز رپورٹ

629

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 10 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 728 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 10 مریض انتقال کرگئے جب کہ 475 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 84 ہزار 840 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 13 ہزار 876 ہے۔ اب تک 12 لاکھ 42 ہزار 236 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 75 ہزار 616 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 638 ہے۔ صوبے میں 7 ہزار 621 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 60 ہزار 357 مریض صحت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 43 ہزار 94 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 5 ہزار 183 ہے۔ صوبے میں 13 ہزار 23 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 24 ہزار 888 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 79 ہزار 995 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 690 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 842 اموات اور 1 لاکھ 73 ہزار 463 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 7 ہزار 689 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 272 ہے۔ اسلام آباد میں 954 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 6 ہزار 463 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 34 ہزار 556 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 34 ہے۔ آزاد کشمیر میں 742 اموات ہوچکیں۔ 33 ہزار 780 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 33 ہزار 479 جب کہ فعال کیسز کی 53 ہے۔ صوبے میں 360 اموات ہوچکیں۔ 33 ہزار 66 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار 411 جب کہ فعال کیسز 6 ہے۔ گلگت بلتستان میں 186 اموات ہوچکیں۔ 10 ہزار 219 مریض صحت یاب ہوئے۔