ورلڈ بینک کا افغانستان کے منجمد فنڈز بحال کرنے کا فیصلہ

393

واشنگٹن: ورلڈ بینک نے افغانستان کے منجمد فنڈز کو بحال کرتے ہوئے 50 کروڑ ڈالر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکا اور اقوام متحدہ کی تجویز کو عملی شکل دینے کے لیے افغانستان کے منجمد فنڈز میں سے 50 کروڑ ڈالر جاری کرنے پر کام کر رہا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ورلڈ بینک نے امریکا اور اقوام متحدہ کی تجویز کو عملی شکل دینے کے لیے افغانستان کی تعمیر نو کے 1 ارب 50 کروڑ کے منجمد ٹرسٹ فنڈ میں سے 50 کروڑ ڈالر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ورلڈ بینک اس حوالے سے تجویز کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اہم اجلاس کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ورلڈ بینک نے افغانستان کے ترقیاتی پروجیکٹس کے لیے مختص 1 ارب 50 کروڑ روپے کے فنڈز کو منجمد کردیا تھا۔

رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے ورلڈ بینک حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ افغانستان سے سیکڑوں امدادی کارکن انخلا کرچکے ہیں اور ایسی صورت حال میں امدادی رقوم کی منصفانہ تقسیم بہت بڑا چیلینج ہے، تاہم اس میں شفافیت برقرار رکھنے کیلئے مخلتف پر غورو فکر کررہے ہیں۔