اسکولوں کی اسمبلی میں درود شریف پڑھانے کی ہدایات جاری

476

لاہور: پنجاب حکومت نے اسکولوں میں اسمبلی کے دوران درود شریف پڑھانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے اسکولوں کی اسمبلی میں قومی ترانہ سے قبل خصوصی طور پر درود شریف لازمی پڑھانے کی ہدایات جاری کردی ہے، عثمان بزدار کی ہدایت پر چیف سیکرٹری نے اسمبلی میں درود شریف پڑھنے سے متعلق مراسلہ جاری کردیا ہے۔

مراسلے کے مطابق اسکولوں میں اسمبلی میں قومی ترانے سے قبل تلاوت قرآن پاک کے بعد درود شریف پڑھا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا رحمتہ اللعالمین حضرت محمدؐ کی خدمت میں درود شریف پیش کرنا ہر مسلمان کیلئے سعادت ہے، درودشریف کے بے پناہ فضائل ہیں، بارگاہ رسالتﷺمیں درودشریف پیش کرنے سے برکات نازل ہوتی ہیں۔