ایڈز سے بچاؤ کا عالمی دن یکم دسمبر کو منایا جائے گا

645

 ایڈز سے بچاؤ کا عالمی دن یکم دسمبر کو منایا جائے گا، اس دن کے منانے کا مقصد ایڈز جیسی مہلک مرض سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کے بارے میں شعور و آگاہی پید اکرنا اور لوگوں کو معلومات فراہم کرنا ہے۔

 اس دن کی مناسبت سے پاکستان میں محکمہ صحت اور مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے واک،سیمینارز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کرتے ہوئے صحت کے ماہرین ایڈز جیسی مہلک مرض کی علامات اور اس سے بچاؤ کی تدابیر کے متعلق آگاہی دیں گے۔

 اس روز اخبارات معلوماتی فیچر شائع کریں گے جبکہ الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔ایڈز کا عالمی دن دنیا بھر میں پہلی مرتبہ 1987میں منایا گیا ۔ایک عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد سمیت دنیا بھر میں اب تک لاکھوں افراد ایڈز کی بیماری سے ہلاک ہو چکے ہیں۔