پوری دنیا کی ویکسینیشن ہونے تک وائرس ختم نہیں ہوسکتا، جاوید اکرم

304

 لاہور میں یونی ورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم  نے کہا  ہے کہ جب تک پوری دنیا ویکسین شدہ نہیں ہوتی وائرس ختم نہیں ہوسکتا۔پیر کو یو ایچ ایس کے چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جلد ازجلد تمام لوگوں کو ویکسین لگانے کے اقدامات کیے جائیں ،کچھ ملکوں میں ویکسین کثیر تعداد میں پڑی پڑی ایکسپائر ہو رہی ہے ۔ڈاکٹر جاوید اکرم کا مزید کہنا تھا کہ وائرس سے بچنے کا سب سے موثر طریقہ ماسک کا استعمال ہے۔