سندھ ہائی کورٹ نے ایم این ایز کو ملنے والے فنڈز کی تفصیلات طلب کرلیں

385

کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے اپوزیشن اراکین قومی اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری نہ کرنے سے متعلق رکن قومی اسمبلی کی درخواست پر کراچی میں ایم این ایز کو ملنے والے فنڈز کی تفصیلات طلب کرلیں۔

ہائیکورٹ میں قادر پٹیل، آغا رفیع اللہ، عبدالکریم بجار کی ترقیاتی فنڈز جاری نہ کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، درخواستگزاروں کے وکلا نے موقف دیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ہمیں ترقیاتی فنڈز فراہم نہیں کئے جارہے ہیں۔

وفاقی حکومت اپنے ارکان قومی اسمبلی اور اتحادیوں کو ترقیاتی فنڈز دے رہی ہے، ہم قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 236 ,238 اور 248 سے کامیاب ہوئے، تحریک انصاف، ایم کیو ایم اراکین کو ملنے والے فنڈز کی تفصیلات طلب کی جائیں۔