جونا گڑھ پربھارت کے جبری قبضے کے خلاف دستخطی مہم

221

اسلام آباد: 1947ءمیں جوناگڑھ پربھارت کے جبری قبضے کے خلاف تحریک کو تیز کرنے کے لیے ایک دستخطی مہم شروع کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شروع ہونے والی دستخطی مہم کا مقصد اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں اور فورمزکی توجہ اس مسئلے کی طرف مبذول کراناہے۔

ریاست جوناگڑھ پر قبضہ بھارت کی جانب سے پاکستان کی جغرافیائی حدود کی پہلی خلاف ورزی تھی، جوناگڑھ کا مسئلہ اقوام متحدہ کے سب سے پرانے حل طلب ایجنڈوں میں سے ایک ہے جس کے فوری حل کی ضرورت ہے۔بھارت ایک ملک نہیں بلکہ ایک خطہ ہے، جہاں مختلف قومیں رہتی ہیں اور ان سب کو آزادی کا حق حاصل ہے،یہ مہم جوناگڑھ پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو اجاگر کرنے کے لیے10 دسمبر تک جاری رہے گی۔

دستخطی مہم سے جوناگڑھ کے مسئلے کو عالمی سطح پر اجاگرکرنے میں مدد ملے گی، بین الاقوامی قانون کے مطابق جوناگڑھ پاکستان کا ناقابل تنسیخ حصہ ہے اور ریاست پر بھارتی قبضہ ایک ننگی جارحیت ہے،دستخطی مہم کا مقصد پاکستان کے ساتھ جوناگڑھ کے الحاق کے سلسلے میں مسئلے کے جلد اور فوری حل کے لیے دنیا کو آگاہ کرنا ہے جو قائد اعظم محمد علی جناح کے خوابوں میں سے ایک تھا،جوناگڑھ کی ریاستی کونسل نے 15 ستمبر 1947 کو قائداعظم کے ساتھ الحاق کی دستاویز پر دستخط کیے تھے۔