خواتین کو بااختیار بنانا ضروری ہے،ثمینہ علوی

870

خاتون اوّل ثمینہ علوی نے کہا کہ خواتین کو خود مختار بنا کر انہیں بااختیار بنانا ضروری ہے تاکہ وہ اپنے خاندان اور معاشرے کے لیے نتیجہ خیز کردار ادا کریں۔

ثمینہ علوی کا کہناتھا کہ بااختیار، خود انحصار خواتین قومی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکتی ہیں ،یہ باتیں انہوں نےپاکستان فارن آفس ویمن ایسوسی ایشن ( پی  ایف  او ڈبلیو  اے ) کی جانب سے سالانہ چیریٹی بازار 2021 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ ان کا کہناتھاکہ حکومت نے خواتین کی خود انحصاری کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی مہم میں حصہ لینے کے علاوہ وبائی امراض کے دوران بھی اپنی خیراتی خدمات کو جاری رکھنے پرپی ایف او ڈبلیو  اے کی تعریف کی۔

 خاتون اوّل ثمینہ علوی نے کہا ہے کہ ہواوے پاکستان خواتین کو بااختیار بنانے اور خود انحصاری کو فروغ دے رہا ہے ، ہواوے پی  ایف  او ڈبلیو  اے  پروگرام کو سب سے زیادہ اسپانسر کے طور پر سپورٹ کر رہا ہے، اس  نے پہلے ہی عالمی سطح پر   ہواوے  وومن  ڈیفنس(  ایچ ڈبلیو  ڈی ) پروگرام شروع کیاجس کا مقصد خواتین ڈویلپرز کو بااختیار بنانا، انہیں وسائل کی جامع مدد فراہم کرنا، اور کیریئر اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے زیادہ جگہ حاصل کرنے میں ان کی مدد کرنا ہے۔