محکمہ معدنیات پنجاب کا 4 منزلہ کمپلیکس تعمیر کرنے کا فیصلہ، فنڈز جاری

432

 محکمہ معدنیات پنجاب ساڑھے 8 کروڑ روپے کی لاگت سے جوہر ٹائون میں ایک چار منزلہ معدنیات کمپلیکس تعمیر کرے گا۔ سیکرٹری معدنیات پنجاب کے کمپلیکس کی تعمیر کے لئے فنڈز جاری کردئیے ہیں بتایا گیا ہے کہ  4 منزلہ معدنیات کمپلیکس کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد محکمہ معدنیات کے تمام دفاتر مذکورہ کمپلیکس میں منتقل کردئیے جائیں گے واضح رہے کہ اس وقت محکمہ معدنیات کے بیشتر دفاتر کرائے کی عمارتوں میں قائم ہیں۔