زہریلے پانی سے اُگی سبزیوں کے خاتمے کیلئے گرینڈ آپریشن

440

سرگودھا:سرگودھا میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے زہریلے پانی سے اگی سبزیوں کے خاتمے کیلئے گرینڈ آپریشن شروع کر دیا اورہزاروں کلو تیار سبزیاں ہل چلا کر تلف کر دی گئیں۔

تفصیلات  کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سرگودھا میں کمبوہ کالونی،حسین آباد میں زہریلے پانی سے اگی 32 کنال سبزیاں جڑ سے اکھاڑ کر تلف کر دیا۔

فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ زہریلے پانی سے اگی سبزیاں خطرناک بیماریوں کا سبب بنتی ہیں۔اس لئے صوبہ بھر میں سیوریج کے پانی سے سبزیوں کی کاشت پر پابندی عائد ہے خلاف ورزی کے مرتکب کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔