کراچی،بلدیاتی ملازمین کی ہڑتال،کچرااُٹھانے کاکام ٹھپ،شہرمیں گندگی کے ڈھیر

415

کراچی:بلدیاتی ملازمین کے ہڑتال کی وجہ سے کچرا اٹھانے کا کام رک گیا،بلدیاتی ملازمین کی جانب سے کچرا کنڈیوں اور گلیوں سے کچرا نہیں اٹھایا گیا جبکہ گلی محلوں، مارکیٹوں کی صفائی بھی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے شہرمیں گندگی کے ڈھیر لگ گئے۔کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن، 7 اضلاع اور 1 ضلع کوونسل میں دفاتر کی تالہ بندی کی گئی ہے۔

ملازمین کے مطابق کٹوتی سے ہر ماہ 35 فیصد تنخواہوں سے محروم ہورہے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ اور چیف سیکریٹری کی ہدایت کے باوجود خزانے سے تنخواہ دینے میں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے۔ دوسری جانب سندھ بھر کے بلدیاتی ملازمین نے بھی محکمہ خزانہ سے براہ راست تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔