بھارت میں اومی کرون کی موجودگی کا خدشہ 

398

 کورونا وائرس کی نئی خطرناک قسم بھارت پہنچنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ، جنوبی افریقہ سے ممبئی آئے مسافر میں کورونا وائرس مثبت آنے کی رپورٹ آئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مسافر میں اومی کرون کی موجودگی کی تصدیق کی جارہی ہے، جس کے لیے 32 سالہ مسافر کو قرینطینہ کردیا گیا ہے۔ ممبئی بھارتی شہری 24 نومبر کو جنوبی افریقہ سے دہلی پہنچا تھا۔ اومی کرون ویرینٹ پر بڑھتی ہوئی تشویش کے باعث ممبئی میونسپل کارپوریشن نے 466 مسافروں سے رابطہ کرنا شروع کر دیا ہے جو گزشتہ 15 دنوں کے دوران افریقہ سے بھارت پہنچے ہیں۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق ریاستی حکومت ممکنہ طور پر ان مسافروں کے لیے سات دن کے قرنطینہ کو لازمی بنانے کے احکامات جاری کرنے جا رہی ہے جو افریقی ممالک سے بھارت پہنچ رہے ہیں۔ جبکہ ڈومیسٹک مسافروں کے لیے شہر میں داخلے کے لیے لازمی طور پر کورونا ٹیسٹ کرانے کی شرط عائد کی جائے گے۔ یاد رہے کہ کورونا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، سعودی عرب ، برازیل اور پاکستان سمیت کئی ممالک نے افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔