کورونا کے نئے ویرینٹ کا علم نہیں، تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا چاہتے ہیں،وفاقی  وزیر تعلیم  

287

 وفاقی  وزیر تعلیم  شفقت محمود  نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے  بارے میں تفصیلی علم نہیں ،لیکن حکومت تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا چاہتی ہے ، امتحانات مقررہ وقت پر اور مکمل نصاب    کے ساتھ ہونگے ۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ   امتحانات مقررہ وقت پر اور مکمل نصاب کیساتھ ہوں گے،وفاقی وزیر تعلیم نے  پنجاب میں  اسموگ کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں  دی جانے والی چھٹیوں  کے ح والے سے کہا کہ تعلیمی اداروں میں 3 دن کی چھٹیوں سے اسموگ میں کمی آئیگی، چھٹیوں سے ہمیشہ اسموگ کم ہوا ہے۔خیال رہے کہ  کورونا کی نئی قسم اومی کرون نے دنیا میں پنجے گاڑنا شروع کردیے ہیں ، ڈیلٹا ویرینٹ سے دگنی رفتار سے پھیلنے والے اس وائرس نے کئی ملکوں کو خوف زدہ کردیا ہے۔جنوبی افریقا سے سر اٹھانے والا وائرس برطانیہ، جرمنی، بیلجیئم، اٹلی اور چیک ری پبلک کے بعد آسٹریلیا پہنچ گیا ہے۔