“عمران خان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کا دیوالیہ ہو چکا ہے”

386
مولانا فضل الرحمن کی کال کے بعد ملک بھر کی اہم شاہراہوں پر دھرنا دے دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے اطراف کی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا ہے

سکھر:جمعیت علماء اسلام کے قائد و پاکستان ڈیمو کرٹیک موومنٹ( پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے معیشت تباہ ، خارجہ پالیسی ناکام ، ملک دیوالیہ ہو چکا ہے،نااہل سیلکٹیڈ عمران خان نے عوام کومدینہ ریاست اور تبدیلی کے خواب دیکھا کر ووٹ حاصل کیے ہیں۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ اقتدار سنبھالنے کے بعد عوام دشمن پالیسیاں بنا کر عوام سے جینے کی امنگ تک چھین لی ہے، ناکام حکمرانوں کی بدولت ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی کا طوفان برپا ہے، ملک و قوم کی ترقی مشکل ہی نہیں ناممکن دیکھائی دیتی ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ سیاست عمران خان کے بس کی بات نہیں ہے انہیں چاہئے سیاست کو خیر باد کہہ کر کے کرکٹ اکیڈمی چلائے ، ملک کے موجودہ حالات میں ہر طبقہ پریشانی میں مبتلا ہے۔