امریکی انتخابات 2024: کملا ہیرس اور مشیل اوباما کے درمیان مقابلہ

360

سابق خاتون اول مشیل اوباما اور نائب صدر کملا ہیرس 2024 میں ڈیموکریٹک نامزدگی کے لیے امیدوار بن کر ابھری ہیں، اگر صدر جو بائیڈن دوسری مدت کے لیے انتخابات میں حصہ نہیں لیتے تو۔

 ہِل-ہیرس ایکس پول میں خواتین دیگر ممکنہ امیدواروں کی قیادت کر رہی ہیں، جن میں سابق صدارتی امیدوار برنی سینڈرز، سیکرٹری ٹرانسپورٹیشن پیٹ بٹگیگ ، اور نیویارک کے سابق میئر مائیکل بلومبرگ شامل ہیں۔

18-19 نومبر کے سروے کے مطابق بحیثیت محترمہ ہیرس کو سب سے زیادہ حمایت حاصل ہے، 18 میں 13 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ وہ ان کی حمایت کریں گے جبکہ دوسرے نمبر پر مشیل اوباما ہیں جنہیں 10 فیصد جواب دہندگان کی حمایت حاصل ہے۔

جبکہ محترمہ اوباما متعدد مواقع پر یہ کہہ چکی ہیں کہ ان کا انتخاب لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں اپنے بچوں کو بھی اس سے منع کروں گی کیونکہ جب آپ اعلیٰ عہدے کے لیے انتخاب لڑتے ہیں تو یہ صرف آپ ہی نہیں ہوتے بلکہ آپ کے ساتھ پورا خاندان ہوتا ہے۔

جبکہ میدان میں دیگر ممکنہ امیدوار مسٹر بٹگیگ، مسٹر بلومبرگ، مسٹر سینڈرز، الزبتھ وارن، اینڈریو یانگ اور کوری بکر نے پول میں 5 فیصد حمایت حاصل کی۔

تاہم یہ ساری بحث بمعنی دکھائی دیتی ہے کیونکہ صدر جوبائیڈن کا صدارتی انتخابات سے دستتبردار ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے.

 ایئر فورس ون پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، وائٹ ہاؤس کے پریس سیکرٹری جین ساکی نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ مسٹر بائیڈن کا ارادہ اب بھی دوسری   مدت کے لیے عہدے پر فائز ہونے کا ہے۔ جس کے لیے وہ دوبارہ انتخابات لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں.