پاکستان سے گوشت کی پہلی کھیپ اردن پہنچادی گئی ہے،عبدالرزاق داؤد

288

 پاکستانی گوشت کی پہلی کھیپ نجی کمپنی کی جانب سے اردن پہنچا دی گئی۔

 مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد  نے کہا ہے کہ پاکستانی گوشت کی پہلی کھیپ نجی کمپنی کی جانب سے اردن پہنچا دی گئی،  نجی کمپنی اس ضمن مبارکباد کی مستحق ہے۔

پیر کو اپنے ایک بیان میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد  نے کہا کہ  نئی منڈیوں تک غیر روایتی ایکسپورٹس کی ترویج کیلئے وزارت تجارت کوشاں ہے، دیگر برآمد کنندگان کو بھی اپنی مصنوعات میں تنوع اور نئی مارکیٹ تک رسائی کیلئے کوشش کرنی ہوگی۔