خان صاحب ! شیشے کے گھر میں رہ کرپتھر نہیں مارتے، مریم اورنگزیب

401

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان خود شیشے کے گھر میں رہ کر دوسروں پہ پتھر نہیں مارتے۔ عوام کی افلاس بے بسی بھوک بے روزگاری اور معاشی تباہی دیکھ کر اب آپ کے جھوٹوں کا جواب دینے کا بھی دل نہیں کرتا ۔

مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ”ایمان“ اور ریاست ِ مدینہ کی بات کرکے عمران صاحب ہر روز سرعام جھوٹ بولتے ہیں۔  قوم کو آپ کی حسد سے بھری تقریروں کی نہیں، آٹا، چینی گھی، دوائی کی سستی قیمت چاہئے۔ قوم کو آپ کے فلسفے نہیں، بجلی گیس پٹرول چاہئے، سستے داموں پر ۔

 ن لیگی رہنما کا کہناتھا کہ  حقیقت یہ ہے کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں چیف گیسٹ نواز شریف تھے آپ نہیں ۔  کانفرنس میں آپ کو اس لئے نہیں بلایا گیا کیونکہ آپ ووٹ چور، فاشسٹ اور کٹھ پتلی ہیں ۔عمران صاحب جھوٹ کے دریا بہا کر ”ایمان“ اور ریاست ِ مدینہ پہ اپنی گھٹیا سیاست چمکاتے ہیں۔