لالیگا، ریال بیٹس نے لیوانٹے کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی

229

اسپینش فٹبال لیگ لالیگا  میں ریال بیٹس نے لیوانٹے کوایک کے مقابلے میں3گول سے شکست دے دی جبکہ اسپانیول نے ریال سوسائیڈڈ کو ایک صفر سے مات دے دی۔ریال بیٹس اور لیوانٹے کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے پہلے ہاف میں لالیگا کی آخری نمبر کی ٹیم لیوانٹے کے کھلاڑی مصطافی نے ساتویں منٹ میں گول کرکے سنسنی پھیلا دی۔پہلے ہاف کے اختتام تک لیوانٹے کو برتری حاصل رہی، دوسرے ہاف میں ریال بیٹس نے اچھا کھیل پیش کیا، خاص طور پر یوانمی نے عمدہ پرفارمنس کے ذریعے نہ صرف خسارہ پورا کیا بلکہ مزید دو گول کرکے ہیٹ ٹرک بھی بنائی۔انہوں نے یہ گول 54ویں، 63ویں اور 74ویں منٹ میں اسکور کیے۔اس کے علاہ اتوار کو کھیلے گئے ایک اور میچ میں 9ویں نمبر کی ٹیم اسپانیول نے ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود ریال سوسائیڈڈ کو سنسنی خیز مقابلے میں ایک صفر سے ہرادیا۔ فاتح ٹیم کا گول ہریرا نے 77ویں منٹ میں اسکور کیا۔