انگوٹھے لگوا کر سمیں جاری کرانیوالا گینگ گرفتار

463

 اسلام آباد:ایف آئی اے سائبر کرائم نے احساس پروگرام کے نام پر غریب لوگوں سے انگوٹھے لگوا کر سمیں جاری کرانیوالا گینگ گرفتار کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان لوگوں کو احساس پروگرام کا جھانسہ دے کر ان سے انگوٹھے لگواتے تھے،انگوٹھوں کے ذریعے ملزمان مختلف نیٹورکس کی سمیں ایکٹویٹ کرواتے ،ملزمان ایکٹویٹ ہونیوالی سمیں جرائم پیشہ عناصر کو فروخت کرتے تھے۔

گرفتار گینگ میں خواتین بھی شامل ہیں، گینگ کے قبضے سے 2350سمز۔ 1980 سم جیکٹس جو بیچی جاچکی تھیں وہ بھی پکڑی گئی ہیں، مختلف لوگوں کے 40اصل شناختی کارڈ بھی برآمد ہوئے،گرفتار افراد میں سید عبدالغفور، ماریہ رحمان، گلناز بی بی، راضیہ اورفاروق شامل ہیں۔