ماورائے عدالت کشمیری نوجوانوں کا قتل عام کیا جارہا ہے، سردار فہیم اختر ربانی

304

وزیر قانون ،اطلاعات وپارلیمانی امور آزاد جموں کشمیر سردا ر فہیم اختر ربانی نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر میںآگ اور خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے،ماورائے عدالت کشمیری نوجوانوں کا قتل عام کیا جارہا ہے،جس پراقوام متحدہ اور عالمی دنیا کی خاموشی دوہرا معیار ہے،کشمیریوں کی نسل کشی  نریندر مودی کی نازی سوچ  اورسفاک فوج کا وطیرہ  بن چکا،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا  ہنگامی اجلاس بلایا جائے،ہمارے جموں کشمیر کے80لاکھ سے زائد کشمیری847روز سے برابرکرفیو کی زد میں ہیں،کشمیری قیادت اور نوجوان ہندوستانی جیلوں مقید ہیں،ہندوستانی مظالم پر ہم جموں کشمیر کے لوگ خاموش نہیں بیٹھیں گے،اپنے خصوصی بیان میں وزیر قانون واطلاعات آزاد جموں کشمیر سردار فہیم ربانی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ جموں کشمیر کے حالات کا جائزہ لینے کے لیے فی الفور فیکٹ اینڈ فائنڈنگ کمیشن تشکیل دیکرسری نگر بھیجے،آئے روز فیک انکائونٹرز میں جموں کشمیر کے پڑھے لکھے اور ہنر مند طبقے کو ابدی نیند سلا کر ہندوستان کی انتظامیہ اورسفاک  فوج  اپنا بھیانک چہرہ دنیا کے سامنے لارہی ہے، عالمی دنیا  مقبوضہ جموں کشمیرمیں بھارتی مظالم کا نوٹس لیکر ہندوستان پر دبائو بڑھائے،کشمیریوں کو  پیدائشی حق خودارادیت دلوانے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں،انھوں نے کہا کہ ہمارے دل مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں،اپنے لوگوں کے اس کڑے وقت میں  ہندوستانی مظالم پر عزم استقلال پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یقین دلاتے ہیں کہ وہ وقت دور نہیں جب جموں کشمیر کی تقسیم کرنے والی یہ منحوس باڑ ختم ہوگی،آ رپار کشمیری ایک ہوں گے،جموںکشمیر میں ہندوستانی مظالم کو بے نقاب کرنے کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے، وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے جمو ں کشمیر مسئلے پر دو ٹوک موقف کو عالمی سبطح پر پذیرائی مل رہی ہے،وزیر اعظم عمران خان نے عالمی فورمز پر کشمیریوں کی آواز کو اک نئی اٹھان دیتے ہوئے بھرپور ترجمانی کی،وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ جموں کشمیر ہندوستان کے ہاتھ سے نکل چکا،ہندوستان دنیا کے سامنے  اپنے بھیانک چہرے کے ساتھ تسلیم کررہا ہے وہ وقت دور نہیں جب جموں کشمیر کے لوگ ہندوستان کے چنگل سے آزاد ہوکررہیں گے،آزادی جموں کشمیر کے لوگوں کی منزل ہے جس کے حصول کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔