سی ٹی ڈی کا پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشن، 6 مبینہ دہشتگرد گرفتار

166

 سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشن کر کے 6 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق 6 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان میں صغیر حسین، عبدالجبار، سفیان، کریم بخش، ذیشان علی، سید جعفر شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے دستی بم، ڈیٹونیٹرز، جدید اسلحہ، اور بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کیا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کو صوبے کے مختلف شہروں سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کا تعلق مختلف کالعدم جماعتوں سے ہے۔