دنیابھر میں کروناکے مصدقہ کیسز کی تعداد 26کروڑ 14لاکھ 95ہزار713ہوگئی

459

دنیابھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 26کروڑ 14لاکھ 95ہزار713ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 29 نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک کے ہیں۔

دنیا بھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد26کروڑ 14لاکھ 95ہزار713ہوگئی۔امریکہ 4کروڑ82 لاکھ 29ہزار210مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 3کروڑ45لاکھ72ہزار523مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 2کروڑ20لاکھ 80ہزار906 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

برطانیہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد 1کروڑ2لاکھ 2ہزار370، روس میں 94لاکھ3ہزار480، ترکی میں 87لاکھ48ہزار25 اور فرانس میں 77لاکھ23ہزار32 تک پہنچ گئی ہے۔ایران میں مصدقہ کیسز کی تعداد 61لاکھ8ہزار882 اور جرمنی  میں مصدقہ کیسز کی تعداد 58لاکھ4ہزار139 تک پہنچ گئی ہے۔