چین،موبائل فون کی ترسیل28کروڑ20لاکھ تک پہنچ گئی

371

چین کے موبائل فون کی ترسیل  رواں سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران  28کروڑ20لاکھ یونٹس رہی جو کہ گزشتہ  سال کے مقابلے میں 12 فیصد زیادہ ہے۔

وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت ایک  ریسرچ انسٹی ٹیوٹ چائنہ اکیڈمی آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشنز ٹیکنالوجی(سی اے آئی سی ٹی)کے اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر  میں ملک کے موبائل فون کی ترسیل گزشتہ سال کے مقابلے میں 28.4 فیصد اضافے کے ساتھ 3کروڑ 35 لاکھ 80ہزار یونٹس تک پہنچ گئی۔

اعداد و شمار  کے مطابق  گزشتہ ماہ کل 26 نئے ماڈل جاری کئے گئے جو کہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں 4فیصد زیادہ  ہیں۔ملک کے مقامی برانڈز نے گزشتہ ماہ موبائل فون کی ترسیل پر غلبہ حاصل کرنا جاری رکھا، ان کی ترسیل تقریبا 2کروڑ28لاکھ 10ہزار یونٹس تک پہنچ گئی جو کل ترسیل کا 67.9 فیصد بنتی ہے۔

چائنہ اکیڈمی آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشنز ٹیکنالوجی کے مطابق جنوری تا اکتوبر کی مدت میں مقامی برانڈز کی ترسیل گزشتہ سال کے مقابلے میں 9.2 فیصد بڑھ کر24کروڑ 70لاکھ یونٹس تک پہنچ گئی۔