آسٹریلیا میں بلیوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی

526

آسٹریلیائی کونسل بلیوں کے گھروں سے اپنے مالکوں کے بغیر باہر نکلنے پر پابندی عائد کررہی ہے۔

فری مینٹل، ویسٹرن آسٹریلیا میں قوانین میں منصوبہ بند تبدیلیوں کے نتیجے میں کونسل کی ملکیت والے تمام علاقوں بشمول سڑکوں، کناروں اور بش لینڈز میں بلیوں کے آنے کی ممانعت ہوگی۔

کونسل کے اراکین نے کونسلر ایڈن لینگ کی طرف سے پیش کردہ بِل کے حق میں ووٹ دیا، اس بنیاد پر کہ یہ جنگلی حیات کے تحفظ کو یقینی بناتا ہے اور بلیوں کے کاروں سے ٹکرانے کے خطرے کو دور کرتا ہے۔