کورونا کی نئی قسم پاکستان میں بھی آئے گی ،اسدعمر

402

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر  نے   کورونا کی نئی قسم اومی کرون کو پاکستان آنے سے روکنا ناممکن قرار دیدیتے ہوئے کہا ہے کہ نیاوائرس انتہائی خطرناک ہے، نیا ویرینٹ پاکستان میں بھی آئے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ نیا وائرس  دنیا بھر میں پھیل رہا ہے، جس کی وجہ سے  نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی مشاورت سے ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کے  بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ این سی او سی میں تمام فیصلے مستقبل کو سامنے رکھ کر کیے جائیں گے، پاکستان میں نئے ویرینٹ کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں لیکن نئی قسم کے خلاف ویکسی نیشن ہی بچاؤ کا مؤثرذریعہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئی قسم کے پھیلنے کے خدشے سے صوبوں کو آگاہ کردیا ہے، اگلے دو تین ہفتے اس حوالے سے نہایت اہم ہیں، اومی کرون ویرینٹ سے بچنے کا واحد راستہ ویکسی نیشن ہے۔