علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی: ایم اے کے امتحانات 16دسمبر سے شروع

375

اسلام آباد:  علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2021ء کے ایم اے ، ایم ایس سی ، ایم کام ، ایم بی اے، ایم ایل آئی ایس، ایم ایڈ اور پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگراموں کے فائنل امتحانات 16۔دسمبر سے شروع کرانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

 اِن پروگراموں کی ڈیٹ شیٹ اور رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر فراہم کردی گئی ہیں۔طلبہ کو رہائش گاہوں کے قریب ترین مقامات پر سہولت فراہم کرنے کے لئے ملک بھر میں یونین کونسل سطح پر امتحانی مراکز قائم کردئیے گئے ہیں۔

طلباء و طالبات کو اُن کے دیئے گئے پتوں پر رول نمبر سلپس بذریعہ ڈاک ارسال کی جارہی ہیں۔رول نمبر سلپ نہ ملنے کی صورت میں طلبہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے اپنی رول نمبر سلپ ڈائون لوڈ کرسکتے ہیں، جو امتحان میں شرکت کے لئے قابل قبول ہوگی۔

 واضح رہے کہ ایم ایس سی )فیس ٹو فیس(پروگراموں کے امتحانات کا شیڈول تیار کیا جارہا ہے جسے جلد یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کردیا جائے گا۔