لاڑکانہ، گرین اسٹار کی جانب سے شجرکاری افادیت کی تقریب

255

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) تنظیم گرین اسٹار کی جانب سے شجرکاری مہم کے سلسلے میں شجرکاری کی افادیت کے متعلق بیگم نصرت بھٹو ہال میں میلہ اور آگاہی تقریب منعقد کی گئی، جس میں سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈووکیٹ عاشق حسین دھامراہ، چانڈکا اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالستار شیخ، سابق نائب صدر لاڑکانہ پریس کلب ڈاکٹر بدر شیخ، گرین اسٹار ٹیم کے بانی ذوالفقار مگسی، سینئر پوسٹ ماسٹر لاڑکانہ ثنااللہ سوہو، گسٹا لیڈیز ونگ کی رہنما شہناز مغل سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، جنہیں تنظیم کے بانی و ممبران کی جانب سے سندھ کی ثقافت ٹوپی اور اجرک کے تحائف اور اسناد بھی دیے گئے۔ اس موقع پر شرکانے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2023 تک اگر ملک بھر میں شجر کاری نہ کی گئی تو درجہ حرارت بڑھ جائے گا اس لیے ہر پاکستانی کو چاہیے کہ وہ اپنے گھروںاور سڑکوں کے اطراف درخت لگا کر ملک کو سرسبز بنانے کے ساتھ صحتمند ماحول اور آلودگی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔