سرزمین پاکستان پر سب سے مضبوط حق مہاجروں کا ہے،خالد مقبول صدیقی

485
حیدرآباد: ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی گریجویٹس ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) صوبے کا مطالبہ آئینی حق ہے اسے غداری کہنے والے سب سے بڑی غداری کے مرتکب ہیں ، جتنا سنجیدگی سے ہم نے حیدرآباد یونیورسٹی کےلےے 3برس میں کوشش کی اتنی 30سال میں کرتے تو کئی یونیورسٹیاں بن جاتیں۔ ا ن خیالات کا اظہارمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے حیدرآباد کے مقامی ہال میں اربن گریجویٹ کانفرنس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ اگر پاکستان میں زمین پر سب سے مضبوط حق ہے تو ان لوگوں کا ہے جو ہندوستان سے ہجرت کرکے یہاں آئے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے پل تعمیر کرلیے لیکن تعلیم پر کچھ نہیں کیا ، ٹا¶ن کمیٹیاں بنالیں لیکن صوبے کے بارے میں کچھ نہیں سوچا ، انہوں نے کہاکہ ہم سے یہ کہا گیا کہ ایم کیوایم سے پہلے کراچی اور حیدرآباد میں بڑا سکون تھا، خوشحالی تھی ، لاہور بھر کے دکاندار مل کر جتنا ٹیکس دیتے ہیں اتنا صرف ایک لیاقت آبادٹیکس دیتا ہے۔ آپ کا شہر کراچی چلتا ہے تو پاکستان پلتا ہے ،آپ کے بغیر اس وطن کا گزارا نہیں آپ بنانے والے ہیں۔علاوہ ازیںمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینر اور سابق میئر کراچی وسیم اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جو بلدیاتی بل میں ترمیم ہوئی اس میں آئین کی دھجیاں اڑادی گئی ہیں، اب جو بلدیاتی منتخب نمائندے ہیں اس بل کے بعد وہ کمزور ہوں گے۔اس ترمیم کےخلاف ہم کورٹ بھی جارہے ہیں اور احتجاج بھی کریں گے۔انہوںنے مزید کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ مزید محکمے میئر کو دیے جاتے اب اس ترمیمی بل کے ذریعے اداروں کو کمزور کیا گیا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ وڈیرہ مائنڈ سیٹ کے تحت ہر چیز کو سینٹر لائزڈ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم کوشش کریں گے کہ بلدیاتی بل پر جو ترمیم ہوئی ہے اسے نہیں نافذ ہونے دیں۔