کندھکوٹ،اعوان گوٹھ کچھی میں امدادی سامان کی روانگی

290

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت) چیئرمین تنظیم الاعوان یوتھ سندھ ثاقب علی اعوان کی ہدایت پر سکھر سٹی یوتھ کے سینئر نائب صدر سرفراز اعوان اور ڈپٹی چیف آرگنائزر خالد حسین اعوان کی سربراہی میں امدادی سامان اعوان گوٹھ کچھی میں روانہ کیا گیا جس کی تقسیم شہید ہونے والے لواحقین میں کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق اس موقع پر اعوان قوم کا درد رکھنے والے چیئرمین تنظیم الاعوان یوتھ سندھ ثاقب علی اعوان کا کہنا تھا کہ نوابشاہ، خیرپور، سکھر، شکارپور، جیکب آباد، کشمور کندھکوٹ کی اعوان برادری کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مل کر شہداء کے لواحقین کا اس کار خیر میں تعاون کیا۔ تہہ دل سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔اس موقع پر کار خیر میں تعاون کرنے والوں میں اظہار علی اعوان،وقاص قادر اعوان،وحید اعوان، مختیار احمد اعوان، نفیس اعوان، عنایت اعوان، جہانزیب اعوان، علی شہباز اعوان، سرفراز اعوان، خالد اعوان موجود تھے۔