بنوں‘ 2گروپوں میں فائرنگ‘ 2افراد جاں بحق

135

بنوں (صباح نیوز) بنوں میں جایداد کے تنازع پر 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں2افراد جاں بحق اور 3زخمی ہو گئے۔بنوں پولیس کے مطابق میرا خیل کے علاقے میں 2 گروپوں میں طویل عرصے سے جایداد کا تنازع چلا آ رہا تھا، صبح دونوں گروپوں کے افراد نے آمنے سامنے آنے پر فائرنگ شروع کر دی۔ جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اور زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے اسپتا ل منتقل کر دیا گیا ۔پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی ، واقعے کے ذمے داروں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔