ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ویکسی نیشن کامیابی سے مکمل

124

اسلام آباد (آئی این پی) ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ویکسی نیشن کامیابی سے مکمل کر لی گئی۔ نیشنل پروگرام منیجر ڈاکٹر اکرم شاہ نے کہا ہے کہ 9 کروڑ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن کا ہدف حاصل ہوگیا، خسرہ اور روبیلا سے قوم کے مستقبل کو محفوظ بنایا، 3 کروڑ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلائے گئے، کامیابی فرنٹ لائن ورکرز کی کوششوں سے ہوئی، فرنٹ لائن ورکرز کے شکر گزار ہیں۔