یکساں نصاب پورے ملک میں ہوگا‘شفقت محمود

98

لاہور (آئی این پی‘صباح نیوز)وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمودنے کہا ہے کہ یکساں نصاب پورے ملک میں ہوگا،سموگ پر قابو پانے کے لیے پنجاب حکومت کوشاں ہے،ا سکول بند نہیں کریں گے جبکہ امتحانات وقت پر لینے کافیصلہ کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گالف ٹورنامنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیر تعلیم نے کہاکہ اس طرح کے مزید ٹورنامنٹ ہوتے رہیں گے، کھیل کے میدان آباد ہونے سے صحت مندمعاشرتی سرگرمیاں جنم لیتی ہیں، جسمانی ورزش کے لیے گالف کے کھیل کی بڑی اہمیت ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ کورونا میں پاکستان نے اچھی حکمت عملی اپنائی جبکہ صاف و شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے۔