عمران خان نے حکومت سیکھنے میں ملک کو تباہ کردیا‘ نثار کھوڑو

92

فیصل آباد (صباح نیوز) پیپلز پارٹی سندھ کے صوبائی صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کے بعد عمران خان کی خودکشی کا انتظار ہے‘ وڈیو لیکس مناسب گواہی ہے تو عوام کو صفائی دیں‘ پیٹرول پمپس مالکان کی ہڑتال ہوئی‘ حکومت نے قیمت بڑھادی‘ مہنگائی اور بے روزگاری سے غریبوں کا معاشی قتل ہو رہا ہے‘ وزیر اعظم کہتے ہیں اُنہیں پتہ ہی نہیں حکومت کیسے کرتے ہیں ابھی یہ سیکھ رہے ہیں مگر اُنہوں نے حکومت سیکھتے سیکھتے ملک کو تباہ کردیا‘ ایسا ملک نہیں چاہتے جہاں بچوں کو چوراہوں پر فروخت کرنا پڑے۔ فیصل آباد میں پارٹی کے یوم تاسیس کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے قوم کو امیر اور غریب میں تقسیم کردیا ہے۔