عمران صاحب کورونا فنڈ کے40 ارب کھا گئے‘ مریم اورنگزیب

146

لاہور (صباح نیوز) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ15 سال سے عوام ایک ہی تقریر سن رہے ہیں‘ تقریر نہیں تو کیسٹ ہی بدل لیں‘ روٹی نہیں‘ آٹا نہیں‘ گیس نہیں‘ صرف کنٹینر کی گفتگو کی جاتی ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کورونا ریلیف فنڈ کے40 ارب کھا گئے‘ 400 ارب کی چینی کھا گئے‘ غریبوں کی دوائیاں کھا گئے‘ بجلی اورگیس کھا گئے‘ صرف کنٹینر کی گفتگو کی جاتی ہے‘ عوام کے پاس روٹی پکانے کے لیے گیس بھی نہیں‘ خود بجلی،گیس اور کورونا فنڈ کے پیسے کھائیں اور عوام ان کی تقریریں کھائیں جبکہ عمران صاحب اور کرائے کے ترجمان مریم نواز کے بخار میں مبتلا ہیں۔