کارکنوں نے بھی عمران خان کو مسترد کردیا ہے، عظمیٰ بخاری

279

لاہور (آن لائن)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے بھی عمران خان کو مسترد کردیا ہے۔ آر ٹی ایس کی مہربانی سے اقتدار میں آنے والے کس منہ سے ووٹ کے تقدس کی بات کرسکتے ہیں۔چیئرمین سینٹ کا الیکشن،ڈسکہ الیکشن سمیت تمام الیکشن تحریک انصاف نے چوری کیے۔عمران خان اپنے کھودے گڑوں میں خود گر رہے ہیں۔تحریک انصاف کو معلوم تھا این اے 133سے شکست انکا مقدر ہوگی۔ترجمان پنجاب حکومت کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تحریک انصاف کے جلسے میں ’’نو عمران اونلی عوام‘‘ کے نعرے لگتے رہے۔انہوں نے کہا کہ حسان خاور فردوس باجی ٹو اور فیاض چوہان کی کاربن کاپی بننے کی کوشش کررہے ہیں۔ کرایے کے ترجمان منہ کھولنے سے پہلے حقائق بھی چیک کرلیا کریں۔لاہور میں وہ سیٹ جو اللہ کے کرم سے ہمیشہ ن لیگ کی رہی ہے،وہاں آپکی بنائی جعلی وڈیو آپ کی شکست کے زخم چاٹنے جیسی ہے۔پرچی ترجمان صاحب آپ لوگوں کو اب این اے 133کے الیکشن کا نام لیتے بھی شرم آنی چاہیے۔جس جماعت کا امیدوار کاغذات نامزدگی درست جمع نہیں کراسکا وہ الیکشن لڑیں گے؟۔