لاہور‘ڈور پھرنے سے نوجوان جان کی بازی ہار گیا

212

لاہور(صباح نیوز)لاہور کے علاقے شالیمار لنک روڈ پر گلے پر ڈور پھرنے سے نوجواان جاں بحق ہوگیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ تھانہ مغل پورہ کی حدود میں موٹر سائیکل سوار نوجوان گلے پر ڈور پھرنے سے جاں بحق ہو گیا۔ حادثے کا مقدمہ تھانہ مغل پورہ میں درج کر لیا گیا۔پولیس حکام نے نوٹس لے کر ایس ایچ او سید انور کو معطل کردیا۔مقتول کے والد نے حکام سے پتنگ بازی کے کھیل پر پابندی پر مکمل عمل درآمد کروانے کی اپیل کی ہے۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈور پھرنے سے شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ۔ غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔