پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ‘ سندھ کی انعم تجمل نے تاریخ رقم کردی

151

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) ڈاکٹر انعم تجمل نے 47 ویں فائنل پاسنگ آؤٹ پریڈ میں پہلی ایلیٹ لیڈی افسر بن کر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے دستے کی سربراہی کرکے ایک نئی تاریخ رقم کردی۔ اسلام آباد میں منعقدہ پولیس کی 47ویں فائنل پاسنگ آؤٹ پریڈ میں پہلی دفعہ ایک ایلیٹ پولیس ٹریننگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی لیڈی افسر ڈاکٹر انعم تجمل نے ایک دستے کی سربراہی کی۔ سندھ سے تعلق رکھنے والی اے ایس پی ڈاکٹر انعم تجمل نے پاکستانی تاریخ میں سارے ریکارڈ توڑ دیے اور پیس کی مشکل ترین ٹریننگ میں اوّل پوزیشن حاصل کی۔ اس ٹریننگ میں روزانہ 2 سے 4 میل کی دوڑ، مختلف اقسام کی گنز کا لانگ رینج اور شارٹ رینج شوٹنگ کیلیے استعمال، گھڑ سواری و دیگر میں 10 مردوں اور 3 لڑکیوں پر مشتمل اے ایس پیز میں یہ کامیابی حاصل کی۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ایک خاتون افسر نے یہ معرکہ سر کیا۔ سوشل میڈیا پر لوگوں نے ان کی پریڈ کو بہت سراہا اور ان کو اصلی زندگی میں صنف آہن کی تشبیہ دی۔ ڈاکٹر انعم تجمل نے نہ صرف سندھ کا بلکہ پورے پاکستان کا نام روشن کیا ہے ۔