اسکوائر نائن انٹرنیشنل نے بہترین رئیل اسٹیٹ کا ایوارڈ حاصل کرلیا

246

کولمبو (پ ر) اسکوائر نائن انٹرنیشنل نے پاکستان ہائی کمیشن کولمبو اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے مشترکہ پروگرام برائے بیسٹ اچیومنٹ ایوارڈز تقریب 2021ء میں بہترین ادارہ برائے رئیل اسٹیٹ کا ایوارڈ حاصل کرلیا، دیگر شعبوں میں بھی اداروں کو ان کارکردگی اور مستند کاروبار کی بنا پر منتخب کیا گیا تھا۔ اس موقع پر اسکوائر نائن انٹرنیشنل کے سی ای او ولید ملک نے کہا کہ بہترین رئیل اسٹیٹ کمپنی کا ایوارڈ اعزاز ہے جسے 2022ء میں بھی برقرار رکھیں گے مستند ادارہ وہی ہے جو اپنے گاہکوں کو مقدم جانتے ہوئے ان کے سرمائے کو محفوظ بنائے اور اسے وسعت دے اور یہ سب اسکوائر نائن نے اپنے کلائنٹس کو کرکے دکھایا ہے جس کی بدولت آج سرمایہ کار ہمیں مستند مانتے ہیں اور اپنا سرمایہ محفوظ ترین سمجھ کر مکمل اعتماد کر رہے ہیں، جسے اسکوائر نائن انٹر نیشنل ہمیشہ برقرار رکھے گا اور اعتماد پر پورا اتریں گے۔ 33ویں ایوارڈ تقریب کا انعقاد ہائی کمیشن آف پاکستان کولمبو سری لنکا اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس نے مشترکہ طور پر کیا تھا جس میں اسکوائر نائن کو آر سی سی آئی کی جانب سے رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں 40 کمپنیوں میں سے سب سے بہترین کارکردگی کی بنا پر منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر صدر راولپنڈی چیمبر چودھری ندیم اے رؤف کا کہنا تھا کہ کولمبو ایوارڈز تقریب میں اسکوائر نائن انٹرنیشنل کی کاوشوں کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ اسکوائر نائن کے سی ای او ملک ولید نے مزید کہا کہ ہم پوری ایمانداری سے اپنے کام کو آگے بڑھا رہے ہیں اور ہمارا عزم اپنے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو تحفظ اور ان کے سرمایہ کو محفوظ ترین بنانا ہے، عوام کو سہولت دینا عزم ہے اسے جاری رکھیں گے،پاکستان کا وژن ترقی ہے اور قائد کا پاکستان روشن اور ترقی یافتہ پاکستان بن کر چمکے گا، اسکوائر نائن انٹرنیشنل گروپ پوری دنیا میں موجود سرمایہ کاروں کو راغب کرنے میں معاون کا کردار ادا کرے گا اور رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں پاکستان کی نیک نامی کا باعث ہوگا۔ ایوارڈ حاصل کرنا ہماری محنت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کا ثمر ہے اور آئندہ بھی اسی عزم سے وطن کی خدمت جاری رکھیں گے۔ تقریب میں راولپنڈی چیمبر کے صدر اور ایگزیکٹو کمیٹی ارکان سمیت کولمبو میں پاکستان کے ہائی کمشنر تنویر احمد اور پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر بچوں نے قومی ترانہ پیش کیا، تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی اور ترقی کیلیے دعا بھی کی گئی۔