گل نواز کو مبارک باد

217

نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی نے بلدیہ عظمیٰ لاہور میں نیشنل لیبر فیڈریشن سے ملحقہ ایمپلائز خدمت یونین کی کامیابی پر گل نواز خان اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔پول کیے گئے ووٹوں کا 90فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں۔ اس موقع پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شمس الرحمن سواتی نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کی تاریخ میں یہ پہلا ریفرنڈم ہے اور ہم نے جدوجہد کر کے بلدیہ عظمیٰ کے ورکرز کو جمہوری حق دلایا ہے اور اس میں گل نواز خان نے لازوال جدوجہد کی ہے جبکہ ہارنے والوں نے اس کے راستے میں روکاوٹیں پیدا کیں۔اس تقریب سے نومنتخب صدر گل نواز خان سواتی ،جنرل سیکرٹری محمد احمد این ایل ایف لا ہور کے صدر ملک عدنان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔