پیارے کی جنرل باڈی اور تقریب حلف برداری

165

پی آئی اے ریٹائرڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ (پیارے PIARE) کا 12 واں سالانہ اجلاس عام 28 نومبر 2021ء کو منی مارکیٹ ایئرپورٹ کراچی زیر صدارت سید طاہر حسن صدر پیارے منعقد ہوا۔ جس میں اراکین نے شرکت کی۔ آغاز تلاوت قرآن حکیم اور نعت شریف سے کیا گیا۔ قاری سید فاروق حسن اور نعت خواں صابر خان نے تلاوت اور نعت شریف پڑھ کر تقریب کو بابرکت بنایا۔ نظامات کے فرائض سینئر نائب صدر پرویز فرید عالیجاہ نے انجام دیے۔ تقریب حلف برداری ہوئی۔ الیکشن کمشنر عالم حبیب نے پیارے کے سال 2021-2024کے لیے نومنتخب عہدیداران و اراکین مجلس انتظامیہ سے حلف لیا۔ عہدیداران اس طرح ہیں: صدر سید طاہر حسن، سینئر نائب صدر پرویز فرید، سیکرٹری جنرل محمد اعظم، نائب صدور ملک محمد عبداللہ، ملک محمد اسلم، محمد خان سیال، ڈاکٹر منظور عباسی، آرگنائزنگ سیکرٹری شیخ نجم الغنی، فنانس سیکرٹری سید خورشید علی، آئوٹ اسٹیشن سیکرٹری حاجی محمد اقبال، پبلک ریلیشنز / پبلسٹی سیکرٹری محبوب انور، ویلفیئر سیکرٹری مشتاق باجوہ، کوآرڈینیشن سیکرٹری نثار احمد شیخ اور جوائنٹ سیکرٹریز منصور عباسی، رحمت علی چودھری، رحیم خان اور سلیم بلوچ۔ الیکشن کمیشن کے ساتھ کمیشن کے دیگر اراکین سعید اللہ، محمد یونس، سید محمد علی اور مسعود عالم بھی موجود تھے۔ الیکشن کمشنر عالم حبیب نے پیارے الیکشن کی تفصیلات بتائیں۔ سیکرٹری جنرل نے پیارے کی سالانہ رپورٹ پیش کی جس میں کارکردگی کے بارے میں بتایا گیا کہ پنشن میں دو مرتبہ اضافہ کرایا گیا جبکہ انتظامیہ کو رقم نہ ہونے کا عذر رہا۔ FED ختم اور ایمرجنسی ٹکٹوں کا اجراء کرایا گیا۔ دفاتر اور ملک اور بیرون ملک سینٹر قائم کیے گئے۔ علاج معالجہ کی سہولیات یکجا کرائی گئیں۔ معذور بچوں کو علاج معالجہ کی سہولیات، اور سب کے لیے بہتر سہولتوں کی فراہمی اور ان کو ایک چھت کے نیچے لایا گیا۔ باقاعدگی سے انتخابات کرائے جارہے ہیں اور سب سے اہم اللہ کے فضل سے یہ کامیابی ملی کہ PIA کے ریٹائریز کی پنشن، میڈیکل اور فری ٹکٹوں کی فراہمی کو قانون و آئینی تحفظ فراہم کرایا گیا۔ روزمرہ کے پنشن اور میڈیکل سے متعلق مسائل تسلسل کے ساتھ حل کرائے جارہے ہیں۔ جبکہ کمپیوٹ کردہ پنشن کی واپسی، PIA فائونڈیشن کے قیام، گروپ V سے VIII تک ریٹائریز کے لیے بھی NS-I ٹکٹوں کی فراہمی، انشورنس اور اسپائوس کے ID کارڈ کی مدت لائف ٹائم کرانے کی کوششیں جاری ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پیارے PIA کی ترقی، استحکام اور نیک نامی کے لیے ہر طرح کا تعاون اور اعزازی خدمات پیش کرتے ہیں۔ رپورٹ میں PIA کے چند سابق سربراہان ایئرمارشل نور خان، انور جمال اور میاں رفیق سہگل کی خدمات کو سراہا گیا۔ شرکاء نے نومنتخب عہدیداران پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ سیکرٹری جنرل محمد اعظم نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ جنرل باڈی میٹنگ میں سابق منیجنگ ڈائریکٹر عارف علی عباسی کو بدستور پیارے کا سرپرست، ذوالفقار کو چیئرمین اور چودھری بشیر احمد اور محمد یونس کاکاخیل کو مشیر منتخب کرلیا۔ یہ مجلس انتظامیہ نے تجویز دی تھی۔ سال 2020-2021ء کے آڈٹ شدہ حسابات پیش کیے گئے جس کی منظوری دی گئی۔ جنرل باڈی اجلاس سے چیئرمین پیارے ذوالفقار علی نے خطاب میں پیارے کی 12 سالہ کارکردگی کو سراہا اور بلامقابلہ اتفاق رائے سے انتخاب پر ممبران کے بھرپور اعتماد کی تعریف کی۔ انہوں نے صدر پیارے سید طاہر حسن کی قیادت میں پوری مجلس انتظامیہ کی محنت اور دیانتداری سے PIA ریٹائریز کی بے لوث خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
پیارے کے صدر سید طاہر حسن نے کہا کہ باہمی روابط کے لیے قائم مقام صدر اور سیکرٹری جنرل نے لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور اسلام آباد کے دورے کیے۔ لاہور میں پیارے لاہور کی مجلس انتظامیہ کے اجلاس میں شرکت کی۔ لاہور پیارے کے جنرل سیکرٹری اسلم پاکستان پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن میں پیارے کی بھرپور اور موثر نمائندگی کرتے ہوئے پی آئی اے کے پنشنرز کے مسائل حکومت کے ایوانوں میں بڑی جرأت سے پہنچارہے ہیں۔ فیصل آباد پیارے کے جنرل سیکرٹری محمد اشرف بڑی محنت اور جانفشانی سے ریٹائریز کی خدمات کا فریضہ ادا کررہے ہیں۔ فیصل آباد جنرل باڈی اجلاس میں قیصر اقبال (سابق ڈی ایم) کو صدر فیصل آباد محمد اشرف کو جنرل سیکرٹری اور رشید ساہی (سابق ایس ایم) کو مشیر منتخب کیا گیا۔ راولپنڈی میں ستّی صاحب کے گھر پر جس میں غلام جیلانی اور دیگر حضرات شریک تھے مل جل کر ریٹائریز کے مسائل حل کرانے کی کوششوں پر زور دیا گیا۔ جنرل باڈی میٹنگ میں ایک قرار داد میں PIA انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ انتہائی اور ناقابل برداشت گرانی کی وجہ سے اپنے وعدوں اور سرکلر کی روشنی میں پنشن میں فی الفور اضافہ کیا جائے اور کمیوٹ کی گئی پنشن ادا کرنے میں ٹال مٹول نہ کی جائے۔