مجلس محصورین پاکستان کا خصوصی اجلاس

236

سعودی عرب میں مجلس محصورین پاکستان (پی آر سی) کا ایک خصوصی اجلاس جدہ میں کنونیئر انجینئر سید احسان الحق کی صدارت میں ان کی رہائش گاہ پرمنعقد ہوا، جس میں 16 دسمبر کو شہدائے مشرقی پاکستان کوخراج عقیدت پیش کرنے، سقوط ڈھاکا کی یاد میں ایک سمپوزیم جس کا عنوان’’ محصور پاکستانیوں کی بنگلادیش سے منتقلی و آباد کاری ہمارا قومی فریضہ‘‘ اور کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت کے حوالے سے پروگرام ترتیب دینے پر غور ہوا۔ احسان الحق نےاس موقع پرمحصورین کی بنگلادیش (سابق مشرقی پاکستان) پر ایک خصوصی ضمیمہ کی اشاعت کے اہتمام کو بھی حتمی شکل دی۔ اجلاس میں قونصل جنرل پاکستان خالد مجید، ڈاکٹرعلی الغامدی اورڈاکٹر عبداللہ عمرنصیف کی جلد صحت و سلامتی کی دعائیں کی گئی۔