جموں کشمیر اوورسیز کمیونٹی کی ارشد بٹ کے اعزاز میں الوداعی تقریب

212

جموں کشمیر اوورسیز کمیونٹی کے رابطہ سیکرٹری ارشد بٹ کے اعزاز میں فورم کی جانب سے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں فورم عہدیداران و ارکان نے شرکت کی ۔تقریب کی صدرات چیئرمین خورشید احمد متیال نے کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جموں و کشمیر کمیونٹی خورشید متیال، چیف آرگنائزر لطیف عباسی، سینئر وائس چیئرمین سردار وقاص عنایت، سابق چیئرمین سردار اشفاق احمد، جنرل سیکرٹری راجا ریاض، سیکرٹری مالیات راجا شمروز، نائب صدر عارف مغل، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سردار مہتاب، ضلعی صدر نصر اقبال، نائب اختر پیرزادہ، راجا معروف ڈپٹی سیکرٹری مالیات، ڈپٹی رابطہ سیکرٹری عمران اکرم، نذیر رضا، پروفیسر رفیق، حافظ حسان، سردار مصطفی، سیکرٹری اطلاعات ریان احمد متیال اور دیگر نے ارشد بٹ کی کشمیر کیمونٹی اور فورم کے لیے ان کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے تعریف کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ارشد بٹ نے تمام ذمہ داروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حسین یادیں لے کر جا رہا ہوں۔ میری دعائیں ہمیشہ فورم اور آپ سب کے ساتھ رہیں گی۔ تقریب کے اختتام پرراجا شمروز کے بہنوئی کی وفات اجتماعی فاتحہ خوانی بھی کی گئی اور ارشد بٹ کو کمیونٹی اور فورم کی بےلوث خدمات پر یادگاری شیلڈ پیش کی گی ۔