سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی ہمارا مقصد ہے‘ نصر اقبال سردار خان

348

ہیلپ دا ہمیونٹی (سعودی عرب) کے بانی اورکشمیر کمیٹی جدہ کے رکن نصر اقبال سردار خان کا کہنا ہے کہ گروپ کے قیام کا مقصد سعودی عرب کی جیلوں میں قید حق خاص کے قیدیوں کی رہائی ہے، جن پہ کوئی کرمنل یا فوجداری مقدمات نہ ہوں۔ اس گروپ نے ستمبر 2020ء سے قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ شروع کیا اور اب تک نصر اقبال سردار خان کی کاوشوں اور انتھک محنت سے 108 قیدیوں کو رہائی دلا کر پاکستان بھیجا جا چکا ہے۔ ان قیدیوں کی رہائی پر مجموعی طور پہ 16 لاکھ ریال سے زیادہ رقم ادا کی گئی جو پاکستانی 70 ملین روپے سے زیادہ بنتی ہے۔ ان سب کی قید کی مدت کم از کم 6 ماہ سے 6 سال تک تھی۔ تاریخ میں پہلا ایسا گروپ ہے جس نے اتنی تعداد میں بیرون ملک سے قیدیوں کو رہائی دلوائی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جدہ میں ایک تقریب کے دوران قونصل جنرل پاکستان خالد مجید نے اپنی طرف سے اور کشمیر کمیٹی کی طرف سے نصر اقبال سردار خان کو ان کی کاوشوں اور انتھک محنت پر حسن کارکردگی کی یادگاری شیلڈز پیش کی۔