بشارت علی کی والدہ کی وفات پر تعزیتی ریفرنس

188

جدہ میں پاکستانی کمیونٹی کی معروف کاروباری شخصیت بشارت علی کی والدہ کی وفات پر جمشید جمی کی طرف سے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے اہم افراد کی جانب سے جدہ پوائنٹ العزیزیہ میں اجتماعی طور پر فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس موقع پر جمشید جمی، چودھری محمد امجد گجر، عمران خان، خواجہ حماد، مظہر اقبال، عقیل آرائیں، مرزا مدثر، گلزار منظور مانگٹ، ثاقب علی منہاس، فدا حسین کھوکھر، میاں محی الدین، نذیر چغتائی، عاصم جٹ، عمران خان، شعیب الطاف، امین فیض، فخر عدنان، عمران شاہ، ملک فہیم اور چودھری خالد شامل تھے۔ اس کے علاوہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے تلاوت کلام پاک کی سعادت احمد فواد خان سواتی اور دعا کی سعادت نذیر چغتائی نے حاصل کی۔