مکہ مکرمہ میں پاکستانی کمیونٹی کے لیے فری میڈیکل کیمپ

174

مکہ مکرمہ کے سعودی نیشنل اسپتال عزیزیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے لیے گذشتہ جمعہ کو فری میڈیکل کیمپ کا انتظام کیا گیا۔ کیمپ سہ پہر 2 بجے سے رات 8 بجے تک منعقد ہوا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوٗں نے دورہ کیا اور علاج کے لیے آنے والے مریضوں کے لیے انتظامات اور سہولیات پرخوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے منتظمین کا شکریہ بھی ادا کیا۔
واضح رہے کہ جدہ میں پاکستان قونصلیٹ جنرل کی زیرسرپرستی اور پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام بھی ہر 15 دن کے بعد پاکستانیوں اور ضرورت مندوں کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیمپ ڈائریکٹر عبدالستار یونس کی زیر نگرانی میں ہوتا ہے۔