۔100سال مکمل ہونے پر سائوتھ کوریا 2024میں ورلڈ ٹیم ٹیبل ٹینس چمپئن شپ کا میزبان ہوگا

812

لندن (رپورٹ: سید عاصم علی قادری) دنیائے کھیل میں ٹیبل ٹینس کو بھی ایک بلند مقام حاصل ہے۔ ایشیا میں یہ کھیل منفرد حیثیت رکھتا ہے۔ اسی نکتے کو دیکھتے ہویے عالمی تنظیم نے 3سال بعد ہونے والے میگا ایونٹ کے لیے سائوتھ کوریا کو میزبان قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سائوتھ کوریا کے شہر بوسان کو 2024میں ورلڈ ٹیم ٹیبل ٹینس چمپئن شپ کی میزبانی کا شرف حاصل ہوگیا، یہ مقابلے پہلی مرتبہ کوریا میں منعقد ہورہے ہیں۔ اس کا اعلان انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس فیڈریشن نے سالانہ اجلاس میں کیا۔ فیڈریشن کا سالانہ اجلاس امریکا کے شہر ہوسٹن میں منعقد ہواجس میں کوریا کو 2024میں ورلڈ ٹیم ٹیبل ٹینس چمپئن شپ کے لیے منتخب کیاگیا۔ چمپئن شپ 24مئی تا 2جون تک جاری رہے گی اس چمپئن شپ میں 100سے زائد ممالک کے تقریبا2ہزارکھلاڑی اورآفیشلز شرکت کریں گے۔ایک صدی کے مکمل ہونے پر سائوتھ کوریا کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔ 1924میں کوریا میں ٹیبل ٹینس کا آغاز ہوا تھا اس لیے 2024میں ٹیبل ٹینس کی کوریا میں متعارف ہونے کی صد سالہ تقریبات بھی منعقد ہوگی۔ ورلڈٹیبل ٹینس چمپئن شپ آئندہ سال چین کے شہر CHENGDUمیں ہوگی۔ ورلڈ ٹیبل ٹینس چمپئن شپ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں جاری ہے جس کا آغاز 23نومبر کو ہوا اور آج اختتام پزیر ہوگا۔ 1926میں انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس فیڈریشن کا قیام عمل میں آیا۔ اس کی بنیاد ولیم ہنری لاویس نے رکھی ، ان کا تعلق انگلینڈ کے مقام WYMONDHAMسے تھا۔ اس کے 9بنیادی اراکین ممالک میں آسٹریا، چیکو سلاویہ ، ڈنمارک ، انگلینڈ ، ہنگری ، بھارت، سویڈن ، ویلز اور وائمر ری پبلک ہیں۔ جنوری 1926کو پہلا بین الاقوامی ٹورنامنٹ جرمنی کے شہر برلن میں منعقد ہوا۔ دسمبر 1926کو لندن میں پہلی مرتبہ ٹیبل ٹینس چمپئن شپ منعقد ہوئی۔ فیڈریشن کا صدر مقام سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزان میں ہے۔ دنیا کے 226ایسوسی ایشن سے منسلک ہیں۔ 1926میں SNAYTHLINGCUPفیڈریشن کے سب سے پہلے صدر IVORMONTAGUکی والدہ لیڈری بہرہ نس سوا تھی۔ مردوں کی فاتح ٹیم کے لیے بطور عطیہ پیش کیا تھا۔ 1980میں ٹیبل ٹینس ورلڈکپ کا آغاز ہوا ، پہلا ورلڈ کپ ہانگ کانگ میں منعقد ہوا۔ چین کے GVOYUEHUAنے طلائی تمغہ حاصل کیا۔ سویڈن سے تعلق رکھنے والی خاتون petra sorlingانٹرنیشنل ٹیبل ٹینس فیڈریشن کی بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئیں۔ وہ ترتیب کے اعتبار سے 8ویں اور ٹیبل ٹینس فیڈریشن کی پہلی خاتون صدر منتخب ہوئیں ہیں۔ امریکا کے شہر یوسٹن میں انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس فیڈریشن کا سالانہ اجلاس منعقدہوا۔ اس اجلاس میں سبکدوش ہونے والے صدر تھوماس والکرٹ کی خدمات کو سراہا گیا۔ ان کا تعلق جرمنی سے ہے وہ جرمن اولمپک اسپورٹس فیڈریشن کے صدر کے عہدے کے لیے امیدوار ہیں۔ 2018میں petra sorlingنے ورلڈویٹرن چمپئن شپ میں ڈبلز کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔وہ سویڈیش ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کی بھی صدر ہیں اس کے علاوہ وہ سویڈیش نیشنل اولمپک کمیٹی کی بھی رکن ہیں۔ صدر منتخب ہونے سے قبل وہ آئی ٹی ٹی ایف کی ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ فنانس کے عہدے پر فائز تھیں۔ انہوںنے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سب اراکین کا شکریہ ادا کیا اور اپنے منشور کا اعلان کیا۔ انہوںنے کہاکہ میں آپ کی سب کی صدر ہوں اور آنے والے سالوں میں ہم سب مل کر کام کریں گی۔