عقیدہ ختم نبو ت دین کی بنیاد میں سے ہے‘مفتی عمران

159

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لاہورسے تشریف لائے عالم دین مفتی عمران رضوی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبو ت پر تہہ دل سے ایمان دین کی بنیاد میں سے ہے اس کامنکر دائرہ اسلام سے خا رج ہے،حضور پاک ؐ قیامت تککیلیے پوری انسانیت کے واسطے مبعوث ہوئے ہادی عالم کی نبوت کا آفتاب قیامت تک روشن رہے گا۔ انہوں نے ملیر میں تحفظ عقیدہ ختم نبوت کورس کی تقریب اسناد میں خطاب کہا کہ منکرین ختم نبوت قادیانیوں کا تعاقب جاری رہے گا۔ انہوں نے قادیانیوں کی ارتدادی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہا ر کر تے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان میں منکرین ختم نبو ت کو تبلیغ کرنے اور اپنی عبادت گاہ کو مسجد قرار دینے پر بھی پابندی ہے لیکن قادیانی مسلم لبادے میں اہل ایمان کو دھوکا دے رہے ہیں مسلمانو ں کو اس فتنے سے ہمہ وقت ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عقیدہ ختم نبوت کی بنیا دیں مضبوط کرنے کیلیے شمع رسالت کے پروانوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔ تقریب میں علامہ عبد الوہاب قادری، علامہ ضیا ء اللہ سیالوی و دیگر علماء وعما ئدین بھی شریک تھے۔