سچل میں زہریلی شے کھانے سے نوجوان چل بسا

200

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہرمیں ہونے والے مختلف حادثات واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور7زخمی ہوگئے، زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیںتفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں واقع گلشن سکندر آباد کیماڑی میں آمنہ مسجد کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 60سالہ گلاب خان اور 40 سالہ مجاہد ولد مرزا زخمی ہوگئے فائرنگ مبینہ طور پر مقصود اور یوسف نامی افراد نے ذاتی جھگڑے کے دوران کی ،بھینس کالونی روڈ نمبر 3 کے قریب ذاتی جھگڑے میں ہونے والی فائرنگ سے 28سالہ ہدایت اللہ ولدمحمد لطیف زخمی ہوگیا جس کونازک حالت میںاسپتال منتقل کردیاگیا سچل غازی گوٹھ میں رہائش پذیر24 سالہ فیاض ولد غلام جعفر کی گھر میں زہریلی شے کھانے سے حالت خراب ہوگئی جس کو نازک حالت میں اسپتال منتقل کیاگیاجہاں وہ دم توڑ گیا،سچل پولیس کے مطابق لاش کی پوسٹمارٹم کے بعد ڈاکٹروں نے پیٹ سے غذائی نمونے کیمیائی معائنے کے لیے حاصل کرلیے ہیں جس کی رپورٹ آنے کے بعدمزید تفتیش کی جائے گی سائٹ سپرہائی وے تھانے کی حدود میں واقع احسن آباد میں مسلح رہزنوں نے 28سالہ نعمان شبیر ولد شبیر سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کی کوشش کی اور مزاحمت پر اسے گولی مار کے زخمی کردیا،رہزن زخمی شہری سے موبائل فون اور رقم چھین کر فرار ہوگئے۔