لانڈھی میں ڈاکو کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

90

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لانڈھی میں ڈاکو کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا،ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے،تفصیلات کے مطابق اتوارکی شام لانڈھی نمبر 6 میں مسلح ملزمان کی شہریوں سے لوٹ مار کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں لانڈھی پولیس کا کا نسٹیبل 48 سالہ حمزہ ولد وڑایو شدید زخمی ہوگیا،جس کوفوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد ملزمان اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے جس کو پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا،جب کہ زخمی پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں جاںبحق ہوگیا، پولیس کے مطا بق پولیس پر فائرنگ اور اہلکارکو شہید کرنے والے ملزمان کا جلد سراغ لگا لیا جائے گا۔